پیرس(عمیر بیگ)پنجاب حکومت سکولوں کو پرائیویٹ کرکے غیر ملکی ایجنڈے پر عمل کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف فرانس کے رہنما منور جٹ نے ایک ملاقات میں یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہاکہ قوم کے پہلے ہی تہذیب و تمدن،زبان و لباس، عادات و اطوار غیر اسلامی ہو چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اساتذہ اپنے مطالبات کے حق میں 14مئی کو پنجاب اسمبلی کے سامنے احتجاج کریں گے۔