پیرس(عمیر بیگ)وزیر اعظم میاں نواز شریف نے قومی اسمبلی اور پانامہ لیکس پر اپوزیشن کے سات سوالوں کے جواب دینے کے بجائے راہ فرار اختیار کرکے قوم کی دل آزاری کی ہے ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف فرانس کے رہنما منور جٹ نے ایک ملاقات میں یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ ،اب قومی اسمبلی میں مزید خود نمائی کرنے کے بجائے قوم سے معذرت کرکے مستعفی ہو جائیں اور آئندہ الیکشن کا اعلان کریں