پیرس(عمیر بیگ)پنجاب اسمبلی کے سامنے کرپشن کے خلاف تحریک انصاف کا دھرنا کرپٹ حکمرانوں کے درودیوار ہلا دے گا۔موجودہ حکمران کرپشن میں اپنا کوئی ثانی نہیں رکھتے۔ان خیالات کا اظہار رہنما تحریک انصاف فرانس منور جٹ نے ایک ملاقات میں یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کرپشن کے خاتمہ اور موجودہ نااہل حکمرانوں سے نجات کی جو جدوجہد کر رہی ہے اس کی کامیابی نوشتہ دیوار بن چکی ہے