پیرس(نمائندہ خصوصی)کشمیریوں کے قتل عام کے ذمہ دار نریندر مودی ہیں۔ ان کیخلاف عالمی عدالت میں دہشت گردی کا مقدمہ درج کرایا جائے۔ ان خیالات کا اظہار منور جٹ سینئر رہنما پاکستان تحریک انصاف فرانس نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج کے بدترین مظالم کے باوجود کشمیریوں کی تحریک آزادی کو نہیں دبایا جاسکتا۔ مقبوضہ کشمیر کے عوام پاکستان کے ساتھ الحاق چاہتے ہیں۔