پیرس (عمیر بیگ)اثاثے منظر عام پر آنے کے بعد حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی،سابق صدر مشرف سے شریف برادران ڈیل کر کے ملک سے باہر گئے تو ان کے پاس سیکڑوں بریف کیسوں میں بیرون ممالک میں موجود کمپنیوں کی دستاویزات بھی تھیں۔ ان خیالات کا اظہار رہنماپی ٹی آئی فرانس منور جٹ نے ملاقات میں کیا ، انہوں نے کہا کہ بیرون ممالک میں اربوں روپے کے اثاثے منظر عام پر آنے کے بعد حکومت اوچھی حرکتوں پر اتر آئی ہے۔ الیکشن کمیشن حکومتی احکامات کی پیروی کرتے ہوئے سیاستدانوں کے اثاثوں کی تفصیلات چھپانے کی کوشش کر رہا ہے۔ حکمرانوں کی اصلیت کھل کر سامنے آ چکی ہے۔