لندن (جیوڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں تحریک انصاف والی سیاست نہیں ہونی چاہیے، اگر تھیلوں میں سارے ثبوت ہیں تو تحریک انصاف کے پاس کیا ہے، جب ملک بھر میں بلدیاتی انتخابات ہوں گے نتائج ن لیگ کے حق میں ہوں گے۔
وزیر اعظم نواز شریف نے برطانیہ کے پانچ روزہ دورے کے بعد وطن روانگی سے پہلے سینٹرل لندن پارک لین میں اپنی رہائشگاہ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اگر سارے ثبوت تھیلوں میں ہیں تو تحریک انصاف کے پاس کیا ہے۔
وزیر اعظم نے کہا ملک بھر میں بلدیاتی انتخابات ہوں گے تو نتائج ن لیگ کے حق میں ہوں گے، نواز شریف نے کہا سبین محمود کے قتل کا سراغ لگائیں گے۔