لالہ موسیٰ(جمیل احمدطاہر)بلدیاتی انتخابات کو سات ماہ گزرگئے ،اقتدارکی منتقلی کا دوردورتک کوئی چانس نظرنہیں آتا،اس سلسلہ میں ملنے والی اطلاعات کے مطابق 31اکتوبر2015کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات توہوگئے تھے لیکن بلدیاتی الیکشن کرانے میں ٹال مٹول کرنے والے حکمران اب سات ماہ سے منتخب عوامی نمائندوں کو اقتدارکی منتقلی میں بھی ٹال مٹول سے کام کررہے ہیں ،پورے پنجاب میں چندشہروں میں پیپلزپارٹی،تحریک انصاف ودیگراپوزیشن جماعتوں کے بننے والے چیئرمین بھی حزب اقتدارجماعت کو ہضم نہیں ہورہے ،حکمرانوں کی اقتدارکی منتقلی میں ٹال مٹول سے لگتاہے کہ جس طرح سپریم کورٹ کے سخت نوٹس سے الیکشن ہوئے تھے اور اب عوامی نمائندوں کو اقتداردلانے کیلئے بھی شائدسپریم کو رٹ کو ہی سوموٹوایکشن لیناپڑے،کیونکہ لاکھوں روپے الیکشن مہم پرخرچ کرکے کامیاب ہونے والے عوامی نمائندگان اقتدارنہ ملنے پرعوام سے منہ چھپاتے پھررہے ہیں۔