لاہور : ن لیگ کے رہنماحمزہ شہباز نے کہا ہے کہ عوام نے نواز شریف کو ووٹ دے کر دھاندلی کے نعرے کو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے دفن کر دیا ہے۔
منڈی بہاءالدین کے حلقہ این اے 108 میں انتخابی مہم کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی اور ن لیگ کے رہنما حمزہ شہباز کاکہنا تھا کہ پنجاب میں شہبازشریف حکومت کی کسان دوست پالیسیوں کی مدد سے کسان خوشحال ہوں گے، کسان خوشحال ہوں گے تو پاکستان بھی خوشحال ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کےترقیاتی منصوبوں سے نوجوانوں کو روزگار ملے گااور یہی نیا پاکستان ہے۔حمزہ شہبازنے کہا کہ خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی عمران خان کیلیے امتحان بن گئی۔ کنٹینروالوں نےعوام کے 7 مہینے ضائع کر دیے۔نیاپاکستان بنانے والے پہلے نیا خیبرپختونخوا تو بنالیں۔