پشاور……پشاورمیں بلدیاتی انتخابات کے لیے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔مختلف پولنگ اسٹیشنوں پر دوہزار سے زیادہ پولیس اہلکار تعینات ہیں جبکہ شہر میں دفعہ 144نافذ ہے۔
پشاور میں چھ بلدیاتی نشستوں پر انتخابات کے لیے پولنگ جاری ہے ۔شہر میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئےہیں۔ شہر کےحساس ترین پولنگ اسٹیشنز پر چالیس پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے پاک فوج الرٹ ہے اور مختلف پولنگ اسٹیشنز کے قریب گشت کررہی ہے۔بم ڈسپوزل یونٹ کے اہلکاروں نے پولنگ اسٹیشنز اور اطراف کی چیکنگ کی ۔شہر میں دفعہ 144نافذ ہے جس کے تحت اسلحہ کی نمائش ،افغان باشندوں کی پولنگ اسٹیشنز کی حدود میں داخلے ،جیت کے جلوس ،جشن اور بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں اور کالے شیشوں پر پابندی ہے۔