لالہ موسیٰ (محمدمنشاء بٹ )بلدیہ لالہ موسیٰ عوام کو ریلیف دینے کی بجائے طرح طرح سے تنگ کرنے کا مشن جاری رکھے ہوئے ہے اس ادارے کا مقصد تو عوام کی خدمت ہے لیکن یہ لوگوں کیلئے درد سر بن ہوا ہے سروے اور تفصیلات کے مطابق بلدیہ لالہ موسیٰ عوام کو ریلیف دینے کی بجائے طرح طرح سے تنگ کررہا ہے ریٹ لسٹیں ، کنڈا چیکنگ تجاوزات کے نام پر لوٹ مار کا سلسلہ جاری ہے سرکاری افسران نے آگے پرائیویٹ بند ے بھرتی کررکھے ہیں جو گلی محلوں میں جا کر لوگوں کو لوٹ رہے ہیں عوامی سماجی حلقوں نے بلدیہ کے ارباب اختیار سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ بلدیہ کو خدمت کا پابند بنایا جائے تاکہ لوگوں کو ریلیف مل سکے