کراچی (یس ڈیسک) پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ اختیارات کی تقسیم سے حکومت مضبوط ہو گی۔
حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کی کوشش کی۔ مذاکرات کے ذریعے مسائل کا حل نکالا جا سکتا ہے۔ جماعت اسلامی کے سربراہ کا کہنا ہے کہ سانحہ بلدیہ میں جس نے آگ لگائی اس کا نام نہیں لیا جا رہا۔ تین سال بعد بھی حکومت کو ہمت نہیں کہ اس سانحے میں ملوث افراد کے نام لے سکے۔
سراج الحق کا کہنا ہے کہ سانحہ بلدیہ تاون کے حقائق عوام کے سامنے لائے جائیں اور حکومت کی جانب سے متاثرین کی امداد کے لئے جس رقم کا اعلان کیا گیا تھا وہ فوری طور پر ادا کیا۔