پیرس (عمیر بیگ)حکمرانوں نے عوام کو مہنگائی ،بے روزگاری،لوڈشیڈنگ اور نظریہ پاکستان سے دوری کے تحفے دئیے ہیں۔ ترقی و خوشحالی کے بلند و بانگ دعوے جھوٹ کا پلندہ ہیں۔ ان خیالات کا اظہار پی پی پی فرانس کے جنرل سیکرٹری ملک منیر احمد نے کیا ، ان کا مزیدکہنا تھا کہ اشیائے خور ونوش کی قیمتیں عام آدمی کی دسترس سے دور ہو چکی ہیں اور لوگ مہنگائی و بے روزگاری سے تنگ آکر خودکشیاں کرنے پر مجبور ہیں جبکہ حکمران عوام کو بیوقوف بنانے میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب پاکستانی عوام باشعور ہو چکے ہیں، اس لئے وہ جھوٹے سیاستدانوں کے دھوکے میں نہیں آئینگے۔