counter easy hit

مزدور کی تنخواہ تولہ سونا کے برابر کی جائے :ملک منیر احمد

 Munir Ahmad

Munir Ahmad

پیرس(عمیر بیگ)یوم مئی پر مزدوروں کی بات تو کی جاتی ہے مگر ان کوحق نہیں ملتا، مزدور کی تنخواہ تولہ سونا کے برابر کی جائے۔15سال سے فیکٹروں میں کام کرنے والے ورکروں کو آج تک فیکٹریوں میں رجسٹرڈ نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے وہ مختلف مراعات سے محروم ہیں۔ ان خیالات کا اظہار پی پی پی فرانس کیجنرل سکرٹری ر ملک منیر احمد نے کیا، انہوں نے کہا کہ مزدور اپنے بچوں کو مزدوروں کے سکول میں داخل نہیں کروا سکتے۔ یوم مئی پر مزدوروں کی بات تو کی جاتی ہے مگر ان کوحق نہیں ملتا۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ تنخواہوں اور پنشن میں مہنگائی کے تناسب سے اضافہ کیا جائے۔