پیرس(عمیر بیگ)مزدور دشمن لیگی حکومت اور سیاستدان مزدورو ں سے کوہ نور فلیٹس خالی نہیں کرواسکتے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے جنرل سیکرٹری ملک منیر احمد نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ مزدوری کرکے اپنا پیٹ پالنے والوں کو شہید ذوالفقار علی بھٹو نے اپنا سر چھپانے کے لئے یہ فلیٹ حقوق ملکیت کے ساتھ دئیے تھے۔۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کوہ نورفلیٹس کے مکینوں سے مکمل اظہار یکجہتی اور حکومت کے مزدورکش اقدامات کی مذمت کرتی ہے