ویانا (محمد اکرم باجوہ) آسٹریا نیشنل کرکٹ ٹیم کے معروف آل راونڈر اور آسٹرین کرکٹ ٹائیگر کلب کے کپتان و پاکستان نیشنل کلچر آسٹریا کے سینئر نائب صدر منیر احمد مغل کی والدہ ماجدہ کی 19 فروری کو پاکستان ساہیوال میں قضائے الٰہی سے وفات پر پاکستانی کمیونٹی ویانا کی مختلف شخصیات پی سی سی آسٹریا کے صدر ندیم خان، بانی پی سی سی کلب حاجی فاروق چوہدری، نائب صدر سہیل اصغر باجوہ، سینئر نائب صدر حاجی باوا سید غضنفر علی شاہ، کپتان عامر نعیم، جنرل سیکرٹری خواجہ منظور احمد، کوچ علی زوالفقار، بابر ندیم، خرم شہزاد عرف صابی، چوہدری محمد عمران وڑائچ ، مسلم لیگ ن آسٹریا کے سینئر نائب صدر چوہدری محمد نواز وڑائچ، چیرمین حاجی غلام اظہر، پاکستان عوامی تحریک آسٹریا کے صدر الحاج خواجہ محمد نسیم، آسٹرین کرکٹ ٹائیگر کلب کے صدر فاروق احمد کمبوہ، پاکستان نیشنل کلچر آسٹریا کے بانی و چیرمین اور آل پاکستان پریس کلب آسٹریا کے چیرمین بابائے صحافت محمد بشیر ناصر، مقصود احمد مغل، حافظ محمد نعیم آف ہورن، محمد ارشد باجوہ، حاجی فضل حسین، مسجد البلال کے صدر الحاج محمد اکرم بٹ، حاجی لالہ محمد رمضان، حاجی ملک خلیل اعوان، وائس آف ویانا کے مدیر اعلیٰ حاجی محمد نعیم خان، العصر اسلامک سنٹر کے جنرل سیکرٹری سید غالب حسین شاہ، پریس سیکرٹری غلام حسین نقوی، الحاج محمد اکرم باجوہ، ملک طارق و دیگر نے منیر احمد مغل سے اظہار افسوس کا اظہار کیا۔
ہم سب منیر احمد مغل کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کے درجات بلند کرئے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین۔