پیرس(عمیر بیگ)نواز حکومت کو بدترین مہنگائی کے شکار مزدوروں کے معاشی حالات کی کوئی فکر نہیں۔ تنگ دست خواتین اپنے معصوم بچوں کے ہمراہ مزدوری کرتی نظر آتی ہیں۔ این جی اوز بھی حکومت کے ساتھ مل کر مزدور خواتین کا استحصال کر رہی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے جنرل سیکرٹری ملک منیر احمد نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ ہم چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں ملک کے پسے ہوئے طبقات کے حقوق کی جنگ لڑتے رہیں گے۔ تعلیم، صحت اور سماجی انصاف کیلئے پیپلز پارٹی خواتین اور مزدوروں کی ہم آواز رہے گی۔