پیرس(نمائندہ خصوصی)امریکہ پاکستان کے ہر معاملہ میں دخل اندازی کرتا ہے لیکن مسئلہ کشمیر کو بھارت اور پاکستان کا اندرونی معاملہ قرار دے کر خاموش رہتا ہے جبکہ دوسری جانب اشرف غنی کے ساتھ مل کر پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے پر مصروف ہے ان خیالات کا اظہار چوہدری منیر ورائچ صدر مسلم لیگ ن فرانس نے ایک ملاقات میں یس اُردو سے کیا، انھوں نے مزید کہا کہ ، سی پیک منصوبے کو خراب کرنے کی سازش کی جارہی ہے۔ تما م عالمی طاقتوں نے بھارت کو کشمیر میں مظالم کی کھلی چھٹی دی ہوئی ہے اب کشمیریوں کے ساتھ کھل کر کھڑے ہونے کی ضرورت ہے