پیرس(نمائندہ خسوصی)توانائی بحران حل کرنے کیلئے کالا باغ ڈیم کی تعمیر ناگزیر ہے کالا باغ ڈیم قومی مفاد کا ایک قابل عمل منصوبہ ہے جس سے نہ صرف سستی ترین بجلی پیدا ہوگی بلکہ کاشتکاری کے وسیع ترین منصوبے بھی پایہ تکمیل تک پہنچیں گے اور سیلاب کی روک تھام کیلئے بھی منصوبہ بندی ہوسکے گی ، ان خیالات کا اظہار چوہدری منیر ورائچ نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ کالاباغ ڈیم کا منصوبہ مخصوص مفادات کے حصول کی خاطر سیاستدانوں کی نذر ہوچکا ہے جو پاکستان کی ترقی وخوشحالی نہیں چاہتے۔