پیرس(عمیر بیگ) معاشی دہشت گردوں کو بھی تختہ دار پر لٹکانا ہو گا،ان خیالات کا اظہار مسلم لیگق فرانس کے صدر چوہدری منیر ورائچ نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہاکہ ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے کرپشن کے خلاف بلا امتیاز کارروائی ناگزیر ہو چکی ہے۔پاک فوج اور پوری قوم کرپشن کے خلاف ایک پیج پر ہے۔ احتساب کے عمل کو بھی قومی ایکشن پلان کے دائرہ میں لایا جائے