پیرس(نمائندہ خصوصی)ٹیکسوں کی بھرمار کے باوجود پنجاب کا بجٹ خسارہ سمجھ سے بالاتر ہے ، حکمران قوم کی جیبوں پر ڈاکے مار رہے ہیں ، غریب عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ق فرانس کے صدر چوہدری منیر وڑائچ نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ مسائل میں اضافے کی وجہ سے ہر طبقہ پریشان ہے لیکن حکمرانوں کو اپنی عیاشیوں سے ہی فرصت نہیں ، عوام کا پیسہ وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی اشتہاری مہم پر خرچ کیا جا رہا ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے شعبہ تعلیم و صحت کو یکسر نظر انداز کر دیا ، مسلم لیگ ن تعلیم اور طبی سہولیات عام کرنے کے نعرے تو لگاتی ہے لیکن اس کی پالیسیاں اس کے برعکس ہیں ، عوام کو تعلیم اور علاج معالجے کی بنیادی سہولیات ہی میسر نہیں ہیں