پیرس(نمائندہ خصوصی) پنجاب حکومت عوامی مسائل پر قابو پانے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے ، خواتین پر مظالم کے بڑھتے ہوئے واقعات گڈ گورننس کے دعوؤں کی نفی کر رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار صدر مسلم لیگ ق فرانس چوہدری منیر ورائچ نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ پانچ برس میں صوبے کی تین ہزار خواتین کا قتل تشویش ناک ہے ، حکمرانوں کی غلط پالیسیوں سے معاشی بحران سنگین ہو گیا۔