پیرس(نمائندہ خصوصی)حکمرانوں کے برے دن قریب ہیں جب حکمران عوام کو بھول کر عیاشیوں میں پڑ جاتے ہیں تو پھر ا تعالیٰ ایسے لوگوں کی رسی کو کھینچ لیتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار چوہدری منیر ورائچ صدر مسلم لیگ ق فرانس نے ایک ملاقات میں یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ کچھ سیاسی جماعتیں اور قوتیں نواز شریف کو بچانا چاہتی ہیں مگر اب انہیں عوام کے غیض و غضب سے کوئی نہیں بچاسکے گا۔