پیرس(نمائندہ خصوصی)حکومت عوام کو ریلیف دینے میں بالکل ناکام ہوچکی ہے۔بیس بیس گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ، مہنگائی کا طوفان اور امن وامان کی فضاء قائم کرنے میں ناکامی حکمرانوں کی نااہلی کا منہ بولتاثبو ت ہے۔ ان خیالات کا اظہار چوہدری منیر وڑائچ صدر مسلم لیگ ق فرانس نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ چوہدری برادران کا دور سنہرا دور تھا۔ انہوں نے کہا کہ ریسکیو1122اور وزیرآباد کارڈیالوجی ایسے دو منصوبے ہیں جو غریب عوام کو بہترین سہولیات مہیا کرسکتے ہیں لیکن وزیرآباد کارڈیالوجی آٹھ سا ل میں بھی مکمل نہیں کیا جاسکا