counter easy hit

رمضان بازار ڈرامے بازی کے سوا کچھ نہیں ،چوہدری منیر وڑائچ

munir-warrich-

munir-warrich-

پیرس(نمائندہ خصوصی) رمضان بازاوں کا انعقاد ڈرامے بازی ہے جس سے عوام کو کسی قسم کا ریلیف نہیں ملا کیونکہ بازاروں میں ناقص اور غیر معیاری اشیاء مہنگے داموں فروخت ہو رہی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار چوہدری منیر ورائچ صدر پاکستان مسلم لیگ ق فرانس نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے رمضان بازاروں کی آرائش پر کروڑوں روپے خرچ کر دیے لیکن عوام کو ریلیف دینے کے لیے ٹھوس اقدامات نہیں کیے جس کا نتیجہ یہ ہے کہ مہنگائی سے تنگ غریب آدمی خود کشی پر مجبور ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے عوام کو مہنگائی اور بے روزگاری کے سوا کچھ نہیں دیا ، آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ (ق) واضح اکثریت سے کامیاب ہو کر عوام کو مسائل سے نجات دلائے گی