پیرس(نمائندہ خصوصی)ملک میں بادشاہت کا نہیں حقیقی جمہوریت کا نظام چاہتے ہیں، حکمرانوں نے قوم کو بدعنوانی ،ناانصافی ،مہنگائی اور بے روزگاری جیسے عذاب میں مبتلا کر رکھا ہے۔ ان خیالات کا اظہار چوہدری منیر وڑائچ صدر پاکستان مسلم لیگ ق فرانس نے یس اُردو سے کیا،انہوں نے کہا کہ پوری قوم کا ایک ہی مطالبہ ہے کہ کر پشن ختم اور احتساب شروع کیا جائے مگر حکمران ایسا کر نے میں سنجیدہ نہیں۔