پیرس(نمائندہ خصوصی)عبدالستار ایدھی پاکستان کی پہچان ہیں۔ پاکستانی قوم حقیقی معنوں میں صدی کے عظیم مسیحا سے محروم ہو ئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار چوہدری منیر وڑائچ صدر مسلم لیگ ق فرانس نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے ایک عام انسان ہو کر انسانیت کی خدمت کرکے لا زوال مثال قائم کی ہے۔ یہاں تک کہ جاتے جاتے اپنی آنکھیں تک عطیہ کرگئے۔ انہوں نے ہمیشہ انسانیت اور پاکستان کی خدمت کیلئے کام کیا۔وہ دنیا بھر میں پاکستان کی عزت و نیک نامی کا باعث تھے۔نوبل انعام کا ان سے زیادہ حق دار اور کوئی نہیں ہو سکتا۔