پیرس(عمیر بیگ)ملک کا بچہ بچہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں پاک فوج کے ساتھ کھڑا ہے جبکہ پنجاب حکومت نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ق فرانس کے صدر چوہدری منیر وڑائچ نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ لاہور دھماکے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے،پنجاب میں دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف آپریشن کے لیے پاک فوج کو مکمل اختیار دیا جائے۔