پیرس(نمائندہ خصوصی)مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر جنوبی ایشیامیں امن قائم نہیں ہوسکتا۔بھارت دہشتگردی کوہو ا دے کر خطے میں عدم استحکام پیداکرنا چاہتاہے ، ان خیالات کا اظہار چوہدری منیر وڑائچ صدر مسلم لیگ ق فرانس نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے بارے حکومتی سطح پربیانات سے بھارت کودوٹوک الفاظ میں پیغام گیا ہے۔ حکومت پاکستان کی جانب سے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے فیصلے سے کشمیریوں کے حوصلے بلندہوئے ہیں۔ پاکستانی قوم کشمیر کے معاملے میں متحدومتفق ہے۔ بھارت طاقت کے بل بوتے پرکشمیریوں کودبانہیں سکتا۔