پیرس(عمیر بیگ)نواز شریف ایک ماہ میں تین بار خطاب کے باوجود قوم کا اعتماد حاصل نہیں کر سکے،۔ عوام سیاستدانوں کا بلا امتیاز احتساب چاہتے ہیں۔ حکمران تمام تر مصروفیات اور ملکی مفادات چھوڑ کر اپنے آپ کو بچانے میں لگے ہوئے ہیں جس سے ملکی اداروں کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ق فرانس کے صدر چوہدری منیر وڑائچ نے ایک ملاقات میں میڈیا سے کیا، انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کو چاہئے کہ وہ قوم کا مزید وقت ضائع کرنے کی بجائے مستعفی ہو کر گھر چلے جائیں