counter easy hit

حکمرانوں کو ملک میں میسر طبی سہولتوں پر اعتماد نہیں ، چوہدری منیر وڑائچ

 Munir Warrich

Munir Warrich

پیرس(نمائندہ خصوصی)موجودہ مسلم لیگ ن کی حکومت ملک میں تعلیم اور صحت کی سہولتوں کے بلند و بانگ دعوے تو کر رہی ہے مگر حقائق اس کے برعکس ہیں ، ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ق فرانس کے صدر چوہدری منیر وڑائچ نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ جس کی واضح مثال وزیراعظم میاں نواز شریف ودیگر ن لیگی قائدین کا بیرون ملک علاج کرانا ہے کیونکہ انہیں اپنے ملک میں دی جانے والی طبی سہولتوں پر اعتماد ہی نہیں ہے۔