پیرس(نمائندہ خصوصی)آئندہ مالی سال کے بجٹ میں بھی حکومت اپنی ترجیحات کا واضح تعین نہیں کرسکی۔ زراعت کی ترقی اور کسانوں کوریلیف د ینے کیلئے آئندہ مالی سال کیلئے پچاس ارب روپے اونٹ کے منہ میں زیرے کے مترادف ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ق فرانس کے صدر چوہدری منیر وڑائچ نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ حکومت کی نااہلی کی حالت یہ ہے کہ اداروں میں رکھے گئے بجٹ کو استعمال کرنے کی استعداد ہی نہیں رواں مالی سال میں ترقیاتی بجٹ کا 37فیصد استعمال ہی نہیں ہو سکا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ڈیڑھ کھرب کے ضمنی بجٹ کا تھرڈ پارٹی سے آڈٹ کرایا جائے۔