وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کہتے ہیں کراچی پاکستان کو چلانے والا انجن ہے،کراچی میں جاری ترقیاتی کام کے باعث ہونے والے مسائل پر شہریوں سے معذرت کرتے ہوئے شہر میں ترقیاتی کاموں کو تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔
Murad Ali Shah directed to accelerate development of work
سید مراد علی شاہ نے کراچی کے علاقے نیا ناظم آباد میں جیم خانے کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں کھیلوں کی ترقی کےلیے کام کرنا شروع کردیا ہے۔ اگلے پی ایس ایل کا فائنل کراچی میں کرانے کی ہرممکن کوشش کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ شہر میں جو سڑکیں تباہ ہوگئی تھیں انہیں نئے سرے سے بنارہےہیں ۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے ترقیاتی کاموں کے باعث شہریوں کو ہونے والی پریشانی پر معذرت کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں ٹریفک کا مسئلہ ضرور ہے جس پر عوام کے تعاون سے ہی قابو پایا جاسکتا ہے۔ مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ شہرکے انفرااسٹرکچر کوتباہ کردیا گیا ہے۔ ماضی کی طرف جانا نہیں چاہتے،کراچی ایک ہے، پورے شہر کےلیے کام کریں گے۔