اس کے ساتھ ساتھ مراد علی شاہ نے تمام محکموں میں 8 اکتوبر تک معزور افراد کوبھرتی کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہیں ۔ کمیشنرز اور ڈپٹی کمیشنرز کو مقامی سطح پر معزور افراد کی بھرتیاں یقینی بنانے کا حکم دے دیا۔سندھ میں معزور افراد کو کوٹہ سسٹم کے تحت ملازمتیں نہ دینے پر انتظامیہ کے خلاف سخت رد عمل اپنایا جائے گا ۔واضح رہے زیراطلاعات و ٹرانسپورٹ سید ناصر حسین شاہ نے کہا تھا کہ حکومت سندھ نے ملازمتوں میں معذوروں کا کوٹا 5 فیصد کر دیا ہے اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی خصوصی ہدایت پر لیبرڈپارٹمنٹ کے ذریعے تمام نجی ادروں میں بھی اس پر عملدرآمد کرایا جائے گا۔ انھوں نے مزید کہا کہ عمارتوں میں معذوروں کی رسائی کے قانو ن پر عملدرآمد نہیں کیاجارہا، اس پر عمل کرائیں گے۔ اس کے علاوہ نئی عمارتوں میں معذور افراد کی رسائی کے قانون پر بھی ہر صورت عملدرآمد کرایا جائے گا۔محکمہ سماجی بہبود کے ساتھ مل کر سماعت کے آلات فراہم کرنے میں بھی مدد کریں گے۔