اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی تبدیلی خبریں بے بنیاد ہیں، مراد علی شاہ پر پورا اعتماد ہے وہ کہیں بھی نہیں جا رہے ۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ جعلی اکاؤنٹس کیس کے اوپر جو جے آئی ٹی بنائی گئی، جے آئی ٹی نے جو رپورٹ بنائی اور پیش کی اس میں ہمارا مؤقف شامل ہی نہیں کیا گیا ، پنجاب کی عوام اس وقت شدید غصے میں ہے کیونکہ انہوں نے نواز شریف کے خلاف فیصلے کو قبول ہی نہیں کیا، حکومت کی جانب سے جو جبر کیا جارہا ہے اسی کے نتیجے مین اپوزیشن متحد ہوئی ہے اور ایک پلیٹ فارم پر آئے ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی تبدیلی کی خبروں پر رد عمل دیتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی تبدیلی خبریں بے بنیاد ہیں، مراد علی شاہ پر پورا اعتماد ہے وہ کہیں بھی نہیں جا رہے ۔
خیال رہے کہ کچھ روز سے سوشل میڈیا پر یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ پیپلز پارٹی کی قیادت نے وزیر اعلیٰ سندھ کی تبدیلی کا فیصلہ کیا جا رہا ہے، پی پی پی کی اعلیٰ قیادت اس وقت مراد علی شاہ کی کارکردگی سے خوش نہیں ہے اس لیے انہین تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ اس حوالے سے بلاول بھٹو نے واضح کر دیا ہے کہ کہ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی تبدیلی خبریں بے بنیاد ہیں، مراد علی شاہ پر پورا اعتماد ہے وہ کہیں بھی نہیں جا رہے ۔