counter easy hit

شاباش مراد سعید شاباش: کپتان کے اہم ترین کھلاڑی نے ملک کی خدمت کے دوران ایک اور شاندار ریکارڈ قائم کر دیا ، تبدیلی کو ناکام کہنے والے یہ خبر پڑھ لیں

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزارت مواصلات کوایک اوربڑی کامیابی مل گئی ، 132 کروڑ 55 لاکھ کی خوردبرد کی گئی رقم قومی خزانے میں جمع کرادی گئی، یہ اب تک کی دوسری بڑی ریکوری ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں شفافیت اور احتساب کا عمل جاری ہے، وزارتوں میں لوٹی ہوئی دولت کی بڑے پیمانے پر واپسی کے اقدامات ہورہے ہیں۔وزارت مواصلات میں اب تک کی دوسری بڑی ریکوری ہوئی اور 132 کروڑ 55 لاکھ کی خوردبرد کی گئی رقم قومی خزانے میں جمع کرادی گئی ، تفصیلات کے مطابق مختلف سرکاری اداروں‌ میں ریکوری میں واضح بہتری آئی ہے، اس ضمن میں وزارت مواصلات ایک بارپھرسب سے آگے نظر آرہی ہے۔موصولہ اطلاعات کے مطابق مرادسعید نے وزارت میں ریکوریوں کا ایک اورر یکارڈ قائم کر دیا ہے۔گزشتہ چند روز میں پروجیکٹس کے آڈٹ کے ذریعے مزید 450 کروڑ روپے ریکور کیے ہیں. پہلے مرحلے میں 423 کروڑ روپے ریکور کئے گئے تھے.اعداد و شمار کا جائزہ لیا جائے، تو وزارت مواصلات نے اب تک 788 کروڑ کی رقم جمع کرا دی ہے۔یہ رقم مختلف منصوبوں اورٹھیکوں میں گھپلوں کی مدمیں ریکورکی گئی، مزید 3 پروجیکٹس کا آڈٹ جاری، کروڑوں روپے کی ریکوری کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے.وفاقی وزیر مراد سعید نے مختلف ٹھیکوں کے آڈٹس اور انکوائری کا حکم دے رکھا ہے۔اوکاڑہ بائی پاس منصوبے میں 200ملین پیشگی ادا کئے جانے والی رقم ریکور ہوئی جبکہ 242 ملین بسمہ ناگ پنجگورہوشاب پراجیکٹ میں ریکور کی گئی ، یہ رقم ٹھیکیدار کو اضافی ادائیگی کی مد میں دی گئی تھی۔راجن پور ڈی جی خان انڈس ہائی وے منصوبے میں بھی 69 ملین ریکور ہوئے ، 69 ملین روپے پروجیکٹ ٹھیکیدار کو ادا کیے گئے تھے جبکہ اسلام آباد مظفرآباد کیرج وے کے ادا کیے گئے 122 ملین روپے بھی ریکور کرلیے گئے۔خیال رہے وزارت مواصلات حکومت کے پہلے سال بھی 800 کروڑر یکور کر چکا ہے اور مراد سعید نے اس عزم کا اعادہ کیا تھا کہ قوم کاپیسہ لوٹنے والوں سے بالکل رعایت نہیں برتیں گے اور عوام کا پیسہ ہر صورت قومی خزانے میں واپس لائیں گے۔یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے کرپشن کسی صورت برداشت نہ کرنے اور تمام اداروں میں ریکوری کے احکامات جاری کیے گئے تھے۔وزرا نے اس ضمن میں خصوصی توجہ دی. وزیر مواصلات مراد سعید کی کارکردگی اس ضمن میں متاثر کن رہی۔

MURAD SAEED, SET, A, RECORD, IN, GAINING, PAKISTAN, POST, TO, THE, PROFIT

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website