مرلی دھرن کو آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل کر لیا گیا ۔ وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے سری لنکن کرکٹر بن گئے ہیں۔
دبئی: (یس اُردو) 800 ٹیسٹ شکار مرلی دھرن عالمی ریکارڈ کے مالک ہیں۔ ون ڈے میں مرلی دھرن نے 534شکار کئے ۔ سابق سری لنکن آف سپنر نے کیرئیر میں 1347 انٹرنیشنل وکٹیں حاصل کیں ۔ آئی سی سی نے انہیں حال آف فیم میں شامل کر لیا ہے۔ وہ اس فہرست کا حصہ بننے والے پہلے سری لنکن کرکٹر ہیں۔ انگلینڈ کے سابق فاسٹ باؤلر جارج لومین۔ آسٹریلیا کے بلے باز آرتھر مورس کو بھی اس اعزاز سے نوازا گیا۔ آسٹریلیا کی سابق ویمن کپتان کیرن رولٹن کا نام بھی آئی سی سی ہال آف فیم کا ایوارڈ لے اڑئیں۔ اب تک 80 کرکٹرز ہال آف فیم کا ایوارڈ جیت چکے جس میں پاکستان کے حنیف محمد ، عمران خان ، جاوید میانداد، وسیم اکرم اور وقار یونس بھی شامل ہیں۔