لاہور : فیصل آباد، گوجرانوالہ اور ملتان کی سنٹرل جیلوں میں قید تین مجرموں کو پھانسی دے دی گئی۔
ملتان کی سنٹرل جیل میں قتل کے مجرم عباس، گوجرانوالہ میں مجرم اعجاز جبکہ فیصل آباد میں مجرم شوکت مسیح کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔ گوجرانوالہ میں قتل کے مجرم امجد علی کو مدعی مقدمہ کی طرف سے صلح نامہ پیش کئے جانے پر پھانسی موخر کر دی گئی۔
جبکہ فیصل آباد میں بھی مجرم کی مقدمہ پر نظر ثانی کی اپیل پر ہائیکورٹ نے اس کی پھانسی روکنے کے احکامات جاری کئے تھے۔ پھانسی پانے والے تینوں مجرموں کی لاشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئیں۔