counter easy hit

قاتلوں کیلئے سرکاری نوکریاں نہیں ہوتیں ۔۔۔۔ چیف جسٹس آف پاکستان نے عوام کی امنگوں کی ترجمانی کر دی، اہم کیس نمٹا دیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) سپریم کورٹ نے قتل کے ملزم کی بریت کی درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج کردی، چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ریمارک دیتے ہوئے کہا کہ قاتلوں کے لئے سرکاری نوکریاں نہیں ہوتیں، ایسے کرمنل کو تو کوئی پرائیویٹ نوکری بھی نہ دے ۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹمیں ویڈیو لنک کے ذریعے لاہور رجسٹری میں قتل کے ملزم منیر کی بریت کی درخواست پر سماعت ہوئی، چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں بنچ نے سماعت کی ،چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ ملزم کو ٹرائل کورٹ نے 25 اور ہائیکورٹ نے 10 سال سزاسنائی ،چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ 10 سال کی سزا کافی ہے ،مجرم تو10 سال کی سزابھگت کر جیل سے باہر بھی آ گیا ہو گا، کیا ملزم الیکشن لڑنا چاہتا ہے جو عدالتی فیصلہ رکاوٹ ہے ،وکیل ملزم نے کہا کہ میراموکل سرکاری ملازم تھا واقعے کے بعد نکال دیا گیا ،چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ قاتلوں کے لئے سرکاری نوکریاں نہیں ہوتیں، ایسے کرمنل کو توکوئی پرائیویٹ نوکری بھی نہ دے ، مقتول مجرم کی بہن سے ملنے آیا تھا غیر ت کے نام پر قتل کردیا گیا۔ عدالت نے قتل کے ملزم منیر کی بریت کی درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے پورے ملک کے لیے متفقہ پولیس پالیسی بنانے کی تجویز دیتے ہوئے کہا ہے کہ غیر ضروری گرفتاریوں، جھوٹی گواہی اور غلط ثبوت پر بھی پالیسی بنائی جائے۔ چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ میں پولیس اصلاحات کمیٹی کا اجلاس ہوا جہاں جسٹس گلزار احمد اور چاروں صوبوں کے آئی جیز، سابق آئی جیز سمیت دیگر نے شرکت کی۔سپریم کورٹ سے جاری اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس نے ایف آئی آر کے درست اندراج پر زور دیا اور کہا کہ نیشنل پولیس بیورو ایف آئی آر کے درست اندراج کے لیے پالیسی وضع کرے۔

MURDERES, DONT, HAVE, RIGHT, TO, GET, JOBS, CHIEF JUSTICE, SUPREME, COURT, ASIF SAEED KHOSA

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website