مری: حکومت پنجاب نے مری پتریاٹہ چیئرلفٹ کیبل کار کو اپ گریڈیشن کے لئے 2 ماہ کے لئے بند کر دیا ہے۔
مری میں سیاحوں کی تفریح کی بہترین اور معروف سواری پتریاٹہ چیئرلفٹ کیبل کار کو اپ گریڈیشنکے باعث عارضی طور پر 2 ماہ کے لئے عوام کے لئے بند کردیا گیا ہے جس کے باعث اتوار کو چیئرلفٹ میں سواری کے شوقینسیاحوں کو چئیرلفٹ کی بندش سے مایوسی کا سامنا کرنا پڑا۔
مری میں نجی عمارت کیلئے فنڈز مختص کرنے کا الزام بے بنیاد ہے
ریجنل منیجر ٹورزم ڈویلپمنٹ کارپوریشن آف پاکستان ( ٹی ڈی سی پی) محسن فضل کا کہنا ہے کہ اپ گریڈیشن کے دوران کیبل کار، ٹاور اور کمیونیکیشن کے نظام کو جدید بنایا جائے گا جب کہ چیئرلفٹ کے لئے نئے کیبن بھی لائے جارہے ہیں جس کے لئے حکومت پنجاب کی جانب سے 18 کروڑ روپےکا سامان بھی پہنچ چکا ہے۔ اس کے علاوہ چیئرلفٹ کی اپ گریڈیشن کے لئے آسٹریلیا سے ماہرین کی ٹیم بھی آرہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ رواں برس گرمی کے سیزن میں 5 لاکھ سے زائد سیاحوں نے پتریاٹہ چیئرلفٹ کی سیر کی اور اس دوران 20 کروڑ کی ریکارڈ آمدن ہوئی۔