اسلام آباد(اصغر علی مبارک) مصر کے مفتی اعظم ڈاکٹر شوقی ابراہیم عبدالکریم وزارت مذہبی امور کی دعوت پر آج پانچ روزہ سرکاری دورہ پر اسلام آباد پہنچ گئے۔ وزیر مملکت مذہبی امور پیر امین الحسنات معزز مہمان کا ایرپورٹ پر استقبال کیا۔ مصری مفتی اعظم صدر مملکت ممنون حسین، وزیراعظم شاہد خاقان، وزیر اعلی پنجاب، وزیر مذہبی امور سمیت دیگر ارکان سے ملاقات کریں گے۔ مصری مفتی اعظم کی ملاقات اور مصروفیات کا حتمی شیڈول بھی طے کر لیا گیا
مفتی اعظم کل اسلامی نظریاتی کونسل میں پیغام پاکستان سیمینار میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔ وزارت مذہبی امور کے زیر اہتمام بین الاقوامی مذہبی رواداری کانفرنس میں بھی بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔ مفتی اعظم مصر بھیرہ شریف جائیں گے، جمعہ کو فیصل مسجد میں خطبہ جمعہ بھی دینگے۔ مفتی اعظم مصر یوم پاکستان پریڈ میں بھی خصوصی شرکت کریں گے، مفتی اعظم مصر بادشاہی مسجد اور مزار اقبال پر بھی حاضری دیں گے