سندھ ہائیکورٹ نے سندھ حکومت کے مشیر قانون مرتضیٰ وہاب کی تقرری کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے انہیں عہدہ چھوڑنے کا حکم دیدیا ہے ۔
سندھ ہائی کورٹ میں مشیرقانون سندھ مرتضیٰ وہاب کی تقرری سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی ،درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیاکہ بیرسٹرمرتضیٰ وہاب قانون کی مطلوبہ مہارت اور تجربہ نہیں رکھتے۔
درخواست گزار کا مزید کہناتھاکہ مشیرصرف وزیراعلیٰ کی معاونت کرسکتا ہے وزارت نہیں چلاسکتا،غیر منتخب شخص کو وزیرکا اختیار دینا غیر آئینی ہے۔
عدالت نے درخواست گزار کے مؤقف کو درست قرار دیتے ہوئے مرتضیٰ وہاب کو عہدہ چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔