کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کی اہم کارکن اور ہر موقع پر پارٹی کا دفاع کرنے والی نڈر خاتون فوزیہ وہاب کی آج آٹھویں برسی ہے، والدہ کی برسی پر مرتضی وہاب نے سوشل میڈیا پر جذباتی پیغام دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کی نڈر، باہمت اور وفادار کارکن فوزیہ وہاب کے انتقال کو آج آٹھ برس بیت گئے،
My ever smiling & beautiful Ammi. Its been 8 years since you left this world but not a moment has gone by when ur presence, warmth, guidance & strength has not been felt by us. May Allah SWT bless u & all departed souls with eternal peace. Love you to the moon & back pic.twitter.com/axAaAJMTDt
اپنی والدہ کی برسی پر مرتضی وہاب نے ٹویٹ کیا کہ ہمیشہ مسکرانے والی خوبصورت ماں آپ کو بچھڑے ہوئے آٹھ سال بیت گئے لیکن کوئی لمحہ ایسا نہیں گزرا۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ جب آپ کی موجودگی کا احساس نہ ہوا ہو ، آپ کی رہنمائی اور آپ کی دی ہوئی طاقت ہر وقت ہمارے ساتھ رہتی ہے۔ پی پی رہنما فوزیہ وہاب کی شخصیت کے کئی پہلو تھے، جن میں سیاست کے علاوہ سماجی اور انسانی حقوق بھی نمایاں ہے۔ فوزیہ وہاب انیس سو چھپن میں کراچی میں پیدا ہوئیں۔ صحافی وہاب صدیقی سے شادی کے بعد وہ ایک گھریلو خاتون کی طرح زندگی گزارتی رہیں، حسینہ معین کے ایک ڈرامہ میں بھی کام کیا۔ وہاب صدیقی کے انتقال کے بعد انہوں نے ڈاکٹر اطہر حسین سے شادی کی۔ اس دوران سیاست کا رخ کیا اور پیپلز پارٹی ان کا انتخاب ٹھہری ۔ بینظیر بھٹو فوزیہ وہاب سے خاصی متاثر تھیں۔ انہوں نے فوزیہ کو شعبۂ خواتین کا سیکرٹری اطلاعات مقرر کیا اس کے علاوہ فوزیہ وہاب انسانی حقوق سیل کی کوآرڈینیٹر بھی رہیں۔ سال دو ہزار دو اور دو ہزار آٹھ کے انتخابات میں فوزیہ وہاب کو خواتین کی مخصوص نشست پر کامیابی حاصل ہوئی۔ انہوں نے شیری رحمان کی جگہ شعبہ اطلاعات کی سیکرٹری کی ذمہ داری بھی سنبھالی۔ چھپن سالہ فوزیہ وہاب نے اپنے سیاسی کیریئر میں وفاداری تبدیل نہ کی لیکن زندگی نے ان سے وفا نہ کی، دوہزار بارہ میں پتے کے مرض میں مبتلا فوزیہ وہاب کی حالات سرجری کے بعد بگڑ گئی اور وہ کومہ میں چلی گئیں جس کے بعد سترہ جون دوہزار بارہ کو وہ وفات پاگئیں۔
My ever smiling & beautiful Ammi. Its been 8 years since you left this world but not a moment has gone by when ur presence, warmth, guidance & strength has not been felt by us. May Allah SWT bless u & all departed souls with eternal peace. Love you to the moon & back pic.twitter.com/axAaAJMTDt