counter easy hit

مسقط، مچھیروں کو وہیل مچھلی کی قے نے کروڑپتی بنا دیا

Muscat, made the fishermen whale vomit krurpty

Muscat, made the fishermen whale vomit krurpty

عمان میں غریب مچھیروں کو وہیل مچھلی کی قے (الٹی)مل گئی جس نے انہیں کروڑپتی بنا دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق عمان کے صوبہ قرایات میں 30اکتوبر کی صبح خالد الثنانی نامی مچھیرا اپنے دو دوستوں کے ساتھ ساحل سمندر پر گیا جہاں اسے بڑی مقدار میں وہیل مچھلی کی قے (سیاہی مائل رنگ کے ٹھوس چربیلے مادے کی شکل میں ) نظر آئی جس کی بد بو بہت زیادہ تھی۔

خالد نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ قے نما چربیلے مادے کو کشتی میں ڈال لیا جس کا وزن اسی کلو گرام تھا۔خالد کا کہنا تھا کہ پہلے تو اس کی بد بو بہت زیادہ تھی لیکن دو دن بعد اس مادے سے خوشبو آنے لگی جس پر ہم سب خوشی کے ساتھ گھر آگئے۔

اس نے بتا یا کہ ابھی تک اس سیال مادے کی قیمت 2.5ملین ڈالر ز لگ چکی ہے تاہم جیسے ہی کوئی اچھا سودا ہو گا تو اسے بیچ دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ وہیل مچھلی کی قے سے نکلایہ ماد ہ پرفیوم بنانے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website