مشاہد حسین سید مسلم لیگ ق چھوڑ کر مسلم لیگ ن میں شامل
لاہور: (اصغر علی مبارک) مشاہد حسین سید کی جاتی امرا میں نواز شریف سے ملاقات نواز شریف نے ن لیگ میں شمولیت کی دعوت دی جو قبول کی، مشاہدحسین مشاہد حسین سید کافی عرصہ سے مسلم لیگ (ق) سے دور تھے
پاکستان مسلم لیگ (ق) کو خیرباد کہنے کے بعد مشاہد حسین سید نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کرلی، ذرائع کے مطابق مشاہد حسین سید سینیٹ انتخابات میں ن لیگ کے امیدوار ہوں گے۔ مشاہد حسین سید نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے جاتی امراء میں ملاقات کی اس موقع پر خواجہ سعد رفیق، پرویز رشید اور دیگر رہنما موجود تھے، نواز شریف نے مشاہد حسین سید کو ن لیگ میں شامل ہونے کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کرلی۔ مشاہد حسین کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی دعوت پر جاتی امرا میں ملاقات کی، نواز شریف نے ن لیگ میں شمولیت کی دعوت دی تھی جو قبول کی، ان کا کہنا تھا کہ سینیٹ کی ٹکٹ کے بارے میں آج کوئی بات نہیں ہوئی۔ جبکہ ذرائع مسلم لیگ نے کہا ہے کہ مشاہد حسین کو سینیٹ کا ٹکٹ دیا جائے