اسلام آباد (یس ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر مشاہد اللہ خان نے وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔
حلف برداری کی تقریب ایوان صدر اسلام آباد میں ہوئی جہاں صدر مملکت ممنون حسین نے ان سے وفاقی وزیر کا حلف لیا۔ ان کے قلمدان کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ وزیر اعظم نے گزشتہ روز انہیں وفاقی وزیر بنانے کی منظوری دیتے ہوئے سمری ایوان صدر کو ارسال کی تھی جہاں سے منظوری کے بعد انہوں نے وزیر کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔