آئین کے تحت کسی بھی شخص کو تاحیات کسی بھی معاملہ میں نا اہل قرار نہیں دیا جاسکتا :وکیل سابق صدر
اسلام آباد (یس اُردو) سپریم کورٹ نے سابق صدر پرویز مشرف کو تاحیات نااہل قرار دینے کے پشاور ہائی کورٹ کے فیصلہ کے خلاف اپیل سماعت کے لیے منظور کرلی ۔ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں لارجر بنچ نے سابق صدر پرویز مشرف کی طرف سے تاحیات نااہلی کے پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف درخواست کی سماعت کی ۔ سابق صدر پرویز مشرف کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ پشاور ہائی کورٹ نے سابق صدر پرویز مشرف کی 2013 میں واپسی کے بعد عام انتخابات سے قبل الیکشن میں حصہ لینے پر تاحیات پابندی عائد کر دی تھی ۔ کسی بھی شخص کو کسی بھی معاملہ میں تاحیات نااہل کرنا غیر قانونی ہے ۔ آئین کے تحت عمر بھر کی پابندی نہیں لگائی جاسکتی ، عدالت نے درخواست سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے تمام فریقین کو نوٹس جاری کردیئے اور سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی