counter easy hit

ڈپریشن دور کرنے والا جادوئی مشروم, تھکن بھول جائیں

Mushroom, to, avoid, tirednessقدرتی جڑی بوٹیوں میں اللہ تعالیٰ نے انسانوں کے لیے شفا اور طاقت کا خزانہ چھپا رکھا ہے۔ پودوں اور جڑی بوٹیوں کے ذریعے کئی پیچیدہ اور لاعلاج بیماریوں کا علاج دریافت کیا جاچکا ہے۔ اب حال ہی میں امپیریل کالج لندن کی ایک تحقیقاتی ٹیم نے عام پائے جانے والی کھُمبیوں سے ناقابل علاج ذہنی دباؤ کے علاج میں کامیابی کا دعویٰ کیا ہے

ADVERTISEMENT

Ad

ڈاکٹر روبن کارہارٹ ہیرس کی سربراہی میں ایک ٹیم نے 19 مریضوں پر تجربات کیے۔ یہ تجربات 5 ہفتے تک جاری رہے، ان تجربات میں متاثرہ مریضوں کو 5 ہفتے تک سائیلو سائبین سے اخذ کردہ سائیکیڈیلک کی ایک خوراک استعمال کرائی گئی۔ اسٹڈی میں یہ دیکھا گیا کہ نصف مریضوں نے اپنی یاسییت اور ذہنی دباؤ سے نجات حاصل کرلی اور ان کی دماغی سرگرمیوں میں بہتری ریکارڈ کی گئی۔

Mushroom, to, avoid, tirednessاس اسٹڈی کے دوران ظاہر ہوا کہ سائلو سائبین دماغ کے دو کلیدی حصوں پر اثر انداز ہوتی ہے۔نمبر ایک امیگڈلا جو کہ جذبات جیسے کہ خوف اور تشویش کے بنانے میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے، وہ اس کی فعالیت میں کمی واقع ہوئی جب کہ بہتری کی علامتوں میں بہت زیادہ اضافہ ہوا۔دوسرے نمبر پر دماغ کے مختلف حصوں کا باہمی اشتراک سائلو سائبین کے استعمال کے بعد مزید مستحکم ہوا۔ڈاکٹر روبن کا کہنا تھا کہ یاسیت یا ذہنی دبائو کا شکار دماغ جکڑا ہوا تھا اور سائیکیڈیلک تجربے کے بعد وہ ری سیٹ ہوگیا

ADVERTISEMENT

Ad

تاہم یہ ایک چھوٹی اسٹڈی تھی اور ہمارے پاس صحت مند لوگوں کا کوئی ایسا گروپ نہیں تھا جس سے دماغ کے اسکین کا موازنہ کیا جاتا۔

ADVERTISEMENT

Ad

اگرچہ سے سائلو سائبین کے استعمال سے ذہنی دباؤ اور یاسیت سے نجات میں کامیابی تو ملی ہے تاہم ماہرین نے متنبہ کیا ہے کہ لوگ از خود اس کو استعمال کرنے سے گریز کریں کیوں کہ سائلو سائبین کے استعمال سے ذہنی دباؤ اور یاسیت سے تو نجات مل سکتی ہے لیکن دماغ کے دیگر افعال پر اس کے کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں اس کا اندازہ ابھی نہیں لگایا جاسکا ہے

Mushroom, to, avoid, tirednessڈاکٹر روبن کا کہنا تھا کہ ابھی مزید تحقیقات کی ضرورت ہے کہ آیا سائلو سائبین کو یاسیات اور ڈپریشن کے علاج طور پر قبول کیا جاسکتا ہے ، تاہم اس میں کوئی شک نہں کہ علاج کے لیے نئے طریقوں کی ضرورت ہے

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website