سعودی عرب کے مفتی اعظم عبدالعزیز الشیخ نے خبردار کیا ہے کہ ’سینما اور میوزیکل کنسرٹس ’اخلاقی زوال‘ کا باعث ہیں اور یہ اقدار کی تباہی کا باعث بن سکتے ہیں۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کے مفتی اعظم عبدالعزیز الشیخ نے سینما گھروں اور میوزیکل کنسرٹس کو ’اخلاقی بے راہ روی‘ کا پیش خیمہ قرار دیتے ہوئے سعودی عرب میں ان پر پابندی کی حمایت کی ہے۔سعودی مفتی نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں اگر سینما گھروں اور موسیقی کے پروگراموں کی اجازت دی گئی تو یہ ’اخلاقی زاوال‘ کا باعث بنیں گے۔