دبئی کے برج خلیفہ پر میوزیکل فا ؤنٹین شو سجایا گیا، موسیقی کی دھنوں پررقص کرتے فواروں کے دلفریب نظارے توجہ کا مرکز رہے۔

Musical fountain show at Dubai’s Burj Khalifa
اس شاندار شو کے دوران برج خلیفہ کو رنگ برنگے قمقموں سے دلہن کی طرح سجایا گیا تھا۔پانی پرنصب فوارے دلکش انداز میں موسیقی کی دھنوں پر جھومتے ہوئے رقص پیش کر رہے تھے۔ فاؤنٹین شو کو دیکھنے کے لیے مقامی افراد ہی نہیں دنیا بھر سے آئے ہوئے سیکڑوں سیاح بھی برج خلیفہ کار خ کر نے لگے۔








