counter easy hit

امریکی انتخابات میں 57مسلم امیدوار منتخب

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) امریکی انتخابات میں دنیا کے دوسرے خطوں کے برعکس مسلم مخالف جذبات کو واضح شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اس کی واضح مثال امریکہ کے جنرل الیکشن میں حصہ لینے والے مسلمان امریکی امیدواروں میں نصف سے زائد کی شاندار کامیابی ہے۔جو امریکی انتخابات کے بعد سامنے آنے والی نمایاں اور انتہائی مثبت پیشرفت ہے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق مسلمان گروپوں نے مشترکہ سروے میں کہا کہ 110 مسلم امریکیوں نے مختلف عہدوں کیلئے انتخاب لڑا جن میں سے 57 کامیاب ہوئے۔ کونسل برائے امریکی اسلامی تعلقات جیٹ پیاک اور ایم پاور چینج نے 3 نومبر کے صدارتی انتخابات کے بعد یہ تفصیلات پیش کی ہیں۔ 24 ریاستوں اور واشنگٹن ڈی کی مختلف نشستوں کیلئے مسلم امیدواروں نے مقابلہ کیااور یہ تعداد 2016ء کے بعد سے بہت واضح اور بڑی پیشرفت ہے۔ 57 کامیاب امیدواروں میں سے 7 نے اپنے متعلقہ ریاستی عہدوں کیلئے منتخب ہوکر تاریخ رقم کی ہے۔ ان عہدوں پر پہلے کبھی کوئی مسلمان امیدوار منتخب نہیں ہوا تھا۔ امریکی ایوان نمائندگان میں 435 نشستیں ہیں اور ایوان بالا کی 100 نشستیں ہیں۔ جیٹ پیاک کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر محمد مسوری کے مطابق امریکہ میں مسلمانوں کی سیاسی نمائندگی میں اضافہ کلیدی اہمیت کا حامل ہے جو بڑھتے اور پرتشدد اسلاموفوبیا کو زائل کرنے میں مدد دے گا۔ منتخب مسلم عہدیداران اور ان کے ساتھ دیانت دار و ذمہ دار میڈیا مل کر اسلام کے متعلق پھیلی کئی غلط فہمیوں کو دُور کرسکتے ہیں۔ ریاستی الیکشن میں منتخب 11مسلم امیدوار ماری ٹرنر ، مدینہ ویلسن ۔ اینٹن ، امام جودہ ، سامبا بالدہ ، کریس بنجامن ، فادی قدورہ ، ہودھان حسن ، محمد نور ، عمر فتح ، ابراہم عائشہ اور زہران ممدانی ہیں ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website